ایشیا کپ: 15 برس بعد میزبانی ملنے والا پاکستان پہلا میچ آج کھیلے گا
پاکستان میں 15 برس بعد ایشیا کپ کی واپسی آج ہوگی جس کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس اور نیپال کا آمنا سامنا ہوگا۔
ون ڈے انٹرنیشنل ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا جو دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر رنگا رنگ تقریب بھی ہوگی۔
ایونٹ کی شروعات پر رنگا رنگا تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ اپنی آواز کے جلوے دکھائیں گے۔
دوسری جانب ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لئے پاکستان نے نیپال کے خلاف اپنے 11 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم نے ایونٹ کے پہلے مقابلے میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کے پلیئنگ الیون میں سعود شکیل، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.