Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ، مسافروں سے اچھے سلوک پر نیتن یاہو مشکور

پرواز میں 128 مسافروں سوار تھے
اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 03:15pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسرائیلی طیارہ مسافروں کو لیکر تل ابیب واپس جاتے ہوئے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے لیے اتر گیا، جس پر اسرائیل نے خیر سگالی کے اس رویے پر شکریہ ادا کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا دونوں ممالک کے درمیان رسمی تعلقات قائم کرنے کی جدوجہد میں مشغول ہے اور اسی دوران ہی مذکورہ پیش رفت سامنے آئی۔

منگل کے روز طیارے نے سعودی سرزمین پر ہنگامی لینڈنگ کی، تو اسرائیلی وزیر اعظم شکریہ ادا کیے بغیر رہ نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں سعودی حکام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اسرائیلی مسافروں کی بروقت معاونت کی ہے۔

مزید پڑھیں: کسی بھی ملک میں حکومت کی تبدیلی کیلئے جنگیں نہیں چھیڑیں گے، امریکا

بنجمن نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں سعودی عرب کے مثبت رویے پر ان کا شکر گزار ہوں انہوں نے ایک مددگار پڑوسی کا کردار ادا کیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسافروں نے رات جدہ کے ہوائی اڈے کے ہوٹل میں گزاری اور انہیں ائر لائن نے متبادل طیارے میں واپس بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ائر سیشلز کی پرواز میں 128 مسافروں سوات تھے جس نے تکینیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

Israel

Saudia Arabia

جدہ

Benjamin Netanyahu