Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان سے بھارت جانے والا ڈرون پاکستان میں دھر لیا گیا

جس علاقے سے ڈرون پکڑا گیا وہ پاک بھارت سرحد کے قریب ہے۔
شائع 29 اگست 2023 06:51pm
علماتی تصویر بزریعہ روئٹرز
علماتی تصویر بزریعہ روئٹرز

لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ڈرون پکڑا ہے جو ممکنہ طور پر منشیات اسمگلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

منگل کو لاہور میں ایک مبینہ اسمگلر کی گاڑی سے 10 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ ایک ڈرون برآمد کیا گیا، جبکہ باقی 9 کلو ہیروئن الگ الگ پیکٹوں میں رکھی گئی تھی۔

اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو روکا۔ جس پر ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: خوست میں ہوٹل پر مبینہ ڈرون حملہ، 5 افراد جاں بحق، حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈرز مارے گئے

ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف کی ٹیم نے کار کا تعاقب کیا اور لاہور کے رہائشی فیاض حسین نامی ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی سے 10 کلو ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کر لیا۔ ڈرون کے ساتھ ایک کلو ہیروئن کا پیکٹ منسلک تھا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا سمندر کے اندر حملہ کرنے والے ڈرون کا ایک اور تجربہ

سینئر پاکستانی صحافی حامد میر نے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے ذریعے برآمد کیے گئے ڈرون کی تصویر شیئر کی۔

حامد میر نے کہا کہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے یہ ہیروئن افغانستان سے آئی تھی اور اس کی آخری منزل بھارت تھی۔

تصویر میں لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے برآمد کیے گئے منشیات کے پیکٹ دکھائے گئے ہیں۔

جس علاقے سے ڈرون ملا وہ پاک بھارت سرحد کے قریب تھا۔

afghanistan

india

lahore

drone

Smuggling Drones

Drugs Smuggling

Anti Narcotics Force (ANF)