Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا پارکنگ اسٹینڈز کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

حکومت عوامی محکموں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مکمل پر عزم ہے، نگراں وزیر اطلاعات
شائع 29 اگست 2023 11:48am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب حکومت نے اوور چارجنگ کرنے والے پارکنگ سٹینڈز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایک بیان میں نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ لاہور میں واقع حویلی ہوٹل کے پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ کی شکایت کریک ڈاؤن کا سبب بنی۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ میں اوور چارج کی تصدیق کے بعد حویلی ہوٹل کے پارکنگ اسٹینڈ کے انچارج شیر رحمان خان کو معطل کر دیا گیا ہے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ پارکنگ کی مقررہ فیس سے زیادہ وصولی کرپشن کے زمرے میں آتی ہے، پنجاب حکومت عوامی محکموں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مکمل پر عزم ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارکنگ اسٹینڈز پر اوور چارجنگ لوگوں کو سڑکوں پر پارکنگ پر مجبور کر رہی ہے۔

lahore

punjab

amir mir

Charged Parking Fees

Illegal parking

Parking stands