Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: افغان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل

افغان ٹیم کولمبو سے لاہورپہنچی
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 01:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

افغان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہورہا ہے۔

ایونٹ کا پہلا ٹاکرا پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے مابین ملتان میں ہوگا۔

افغان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

مہمان ٹیم اپنا پہلا میچ 3 ستمبرکو بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان آںے والی غیرملکی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیاجارہا ہے۔

afghanistan

india

پاکستان

Nepal

Sri Lanka

ASIA CUP 2023