Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے بعد پنجاب سے اسرائیل جانیوالوں کیخلاف مزید مقدمات درج

کئی خاندانوں کو فنڈز اسرائیل سے بھیجے جاتے ہیں
شائع 28 اگست 2023 12:23pm

صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص سے اسرائیل جانے والے پاکستانی شہریوں کے بعد پنجاب سے بھی شہریوں کے جانے کا انکشاف ہوا، جن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی۔

پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے کے اسکینڈل مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کی تحقیقات کے بعد درج مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ ملزمان کی 118 ٹرانزیکشن پوسٹ آفس میرپور خاص سے وصول کی گئیں ہیں۔

پنجاب کے شہر گجرانوالا اور گجرات سے کئی خاندانوں کو فنڈز اسرائیل سے بھیجے جاتے رہے ہیں، تفتیشی رپورٹ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا کہ کئی ادارے اسرائیل سے فنڈز منتقل کر رہے ہیں، جبکہ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک سے اسرائیل سے پاکستان بھیجے جانے والے فنڈ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے نے رپورٹ میں کہا کہ حساس معاملہ ہونے کے باوجود اسٹیٹ بینک نےکارروائی کیوں نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں مقیم مزید 5 پاکستانیوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ایک اسرائیلی ایجنٹ کی اہلیہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق امانت کی پاکستانی اہلیہ 4 دہائیوں سے اسرائیل میں مقیم ہیں اور وہ کئی پاکستانیوں کو اسرائیل بلا چکی ہیں۔

پاکستان

punjab

NawabShah

ٰIsrael