Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی
شائع 26 اگست 2023 05:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مانسہرہ میں مسافر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ ایکسپریس وے پر ہاتھی میرا کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی کہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، جن میں عبدالرقیب حسن راج صدیق اللہ، امان اللہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز شروع کیا جبکہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوئی اور پل سے نیچے جا گری۔

۔

traffic accident

Mansehra

mansehra express way

van fall into deep