Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: سربراہ بی این پی عوامی اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ

دھماکےسے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 26 اگست 2023 05:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوئٹہ جناح ٹاون میں سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

دھماکےسے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جناح ٹاؤن میں دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق دستی بم گھر کے قریب گرا اور زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

بولان میں پولیس ٹرک کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید، 8 زخمی

بارکھان: رکھنی بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق 16 زخمی

دھماکے کے نتیجے میں گھر کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے کہا کہ زخمی ہونے والا شخص گھر کا ملازم تھا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

quetta

Blast

quetta police