Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: قذافی اسٹیڈیم اور نشتر پارک کے اطراف لائٹس نصب کردی گئیں

ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے اہلکار تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں
شائع 26 اگست 2023 02:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایشیا کپ 2023 کے لاہور میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف عارضی لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد اب پاکستان ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا میزبان ہے، ایونٹ کے تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم اور نشتر پارک میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے اہلکار تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں، سڑکوں پر عارضی لائٹس نصب کرنے کے علاوہ جنگلوں پر رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں میچز کے کامیاب انعقاد کے لئے پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ سمیت سکیورٹی حکام کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا جب کہ قذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور نیپال کے میچز 3، 5 اور 6 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

PCB

lahore

Gaddafi Stadium

ASIA CUP 2023