Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک میں بینک 3 روز کیلئے بند

ضلع بھر میں تمام نجی بینکس آج بند رہے اور بینکوں کے باہر نوٹسز چسپاں کیے گئے
شائع 25 اگست 2023 06:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

ٹانک میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بینک انتظامیہ نے بینک بند کردیے، جس کی تصدیق ضلعی انتظامیہ نے بھی کردی۔

ضلع بھر میں تمام نجی بینکس آج جمعے کے روز بند رہے اور بینکوں کے باہر بینک 3 روز تک بند رہنے کے نوٹسز چسپاں کیے گئے اور بینک کوڈز ڈیرہ اسماعیل خان ٹرانفسر ہونے کا لکھا گیا ہے، اس کے علاوہ اے ٹی ایم مشین بھی بند ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بینکوں کے بندش کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ نجی بینکس انتظامیہ کو کچھ سیکورٹی خدشات ہیں جنکو جلد دور کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

خاتون نے کھلونا پستول سے بینک لوٹ لیا

نجی بینک میں بم کی اطلاع پر افراتفری مچ گئی

گوجرانوالا، 5 ڈاکو نجی بینک کی کیش وین سے 9 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی بینک کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد بینک انتظامیہ نے یہ بینکس بند کردیے۔

peshawar

Tank

bank

soth waziristan

bank close