Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

مریم نواز کی پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارکباد
شائع 25 اگست 2023 05:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان میں نئی تعینات ہونے والی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رائے ونڈ میں ن لیگ کی رہنما مریم نواز سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارکباد دی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ان کی خدمات کو بھی سراہا۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

British High Commissioner

Jane Marriott