Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، شفاف انتخابات، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور

پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات کےعزم پرقائم ہیں، امریکی سفیر
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 06:43pm
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ - تصویر/ پی آئی ڈی
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ - تصویر/ پی آئی ڈی

امریکی سفیر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے شفاف انتخابات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور دیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، ترجمان امریکی سفارت خانے نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ نگران وزیراعظم سے مل کر خوشی ہوئی، پاکستان میں فری اینڈ فئیرالیکشن میں امریکی معاونت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کےعزم پر قائم ہیں اور پاکستان کے ساتھ گرین الائنس بہتر مستقل کے لیے ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کی مسلسل شراکت حوصلہ افزا ہے، اقلیتوں کے تحفظ کا عزم بھی حوصلہ افزا ہے۔

امریکی سفیر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک امریکا تعلقات، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت اور مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق سفیر نے پاک امریکہ تعلقات، شفاف انتخابات کیلئے معاونت اور گرین الائنس کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقلیتیوں کے تحفظ اور معاشی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

پاکستان

USA

anwar ul haq kakar