سندھ کے اسپتالوں میں پان، گٹکے اور سگریٹ پرپابندی عائد
دوران ڈیوٹی پان گٹکے کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر سعد خالد
نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے پبلک سیکٹر دفاتر اور اسپتالوں کی حدود میں پان، گٹکے، مین پوری اور سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈاکٹرسعد خالد نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پان گٹکے کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے سرکاری دفاتر اور اسپتالوں میں مضرصحت اشیاء کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ نے متعلقہ اداروں کو تحریری احکامات جاری کردیے اور اس پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی ہے۔
پاکستان
sindh
مقبول ترین
Comments are closed on this story.