Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے درخواست دائر

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 05:56pm

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی۔

بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست وکیل بابر حمید نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار، ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے صدر علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو بلا لیا

نئی حلقہ بندیوں سے انتخابات کرانے کا مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کو ہونے والے اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے سمیت الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا حکم دیے جانے کی استدعا کی گٸی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے معاملہ کو آئندہ حکومت پر چھوڑا جائے، فری فئیرانتخابات کے انعقاد کے لیے تمام حکومتی مشینری کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ پنجاب اور کی پی کے نگران وزراء اعلیٰ کی 90 روز کی مدت ختم ہونے کے بعد کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Census 2023

general elections 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Common Interests Council

railway employees