Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب اور ایران کو برکس میں شامل کرنے کا اعلان

ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کا تین روزہ سالانہ سربراہ اجلاس ساوتھ افریقا میں ہورہا ہے
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 08:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب اور ایران اگلے سال برکس میں شامل ہونے والے چھ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقی دارالحکومت جوہانسبرگ میں ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کا تین روزہ سالانہ سربراہ اجلاس جاری ہے، جس میں شامل اراکین نے بلاک کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔

اجلاس کے اختتام پر جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامفوسا نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب اور ایران اگلے سال برکس میں شامل ہونے والے چھ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

رامفوسا کا کہنا تھا کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں چین، برازیل، جنوبی افریقہ، روس اور بھارت پر مشتمل اس گروپ نے اس ہفتے جوہانسبرگ میں منعقدہ تین روزہ سالانہ سربراہ اجلاس کے دوران ”برکس توسیعی عمل کے رہنما اصولوں، معیارات، معیاراور طریقہ کار“ پر اتفاق کیا۔

پہلے مرحلے میں ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات سعودی عرب اور ایران کے ساتھ مل کر جنوری 2024 میں برکس کے مکمل رکن بن جائیں گے۔ اس کے بعد دیگر مراحل آئیں گے۔

رامفوسا نے کہا کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا کور گروپ ایک سال سے زیادہ عرصے سے برکس کی توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کر رہا ہے اور اس ہفتے سربراہ اجلاس میں طے پانے والے معاہدے کے بعد نئے ارکان کو مدعو کیا گیا تھا۔

گروپ کی توسیع اس کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد غلبہ قائم کرنا اور عالمی حکمرانی کو ”ملٹی پولر“ عالمی نظام میں تبدیل کرنا ہے جو عالمی ایجنڈے کے مرکز میں گلوبل ساؤتھ کی آوازوں کو رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 22 ممالک نے باضابطہ طور پر شمولیت کیلئے درخواست دے رکھی ہے، اور بلاک میں توسیع کا منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ نے پیش کیا تھا۔

russia

Saudia Arabia

Iran

BRICS

South African President Cyril Ramaphosa