انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے ترجمان ملاقات میں پاکستان کے آئین اورقانون کے مطابق آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پرگفتگو ہوئی ہے۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرناعوام کا کام ہ اور پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
امریکی سفیرکا کہنا ہے کہ امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کےساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
عام انتخابات کی تاریخ پر صدرعارف علوی سے مشاورت سے متعلق چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدرات اہم اجلاس جاری ہے۔
Comments are closed on this story.