Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی، نیب
شائع 24 اگست 2023 10:42am
سابق وزیر داخلہ رانا چناء اللہ۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر داخلہ رانا چناء اللہ۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔

عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر رانا ثناء اللہ کی نیب مقدمہ میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

NAB

Supreme Court

اسلام آباد

Rana Sanaullah