Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود بابر اعظم نمبر ون بلے باز

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
شائع 23 اگست 2023 09:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرہست میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے ۔

پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر اور بھارت کے شبمن گَل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

مزید پڑھیں

پہلا ون ڈے: پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا

100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں، بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو پیغام

ون ڈے بولرز رینکنگ

ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور اس فہرست میں افغانستان کے 2 بولرز بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جن میں مجیب الرحمان تیسری اور راشد خان چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری ہوئی ہے وہ 36 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ

ادھر ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 بولرز رینکنگ

ٹی 20 بالرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے تاہم ٹاپ 10 ٹی ٹوئنٹی بالرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، حارث روف 13 ویں، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16 نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

babar azam

PCB

ICC

dubai

ODI Ranking

Pakistan vs Afghanistan

t20 ranking

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)