Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا، کاکڑ

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، نگراں وزیراعظم
شائع 23 اگست 2023 08:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا، سرکاری محکموں اور دیگر ریاستی اداروں کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے ہمیں حقوق العباد، حقوق اللہ اور نباتات کے حقوق کا درس ملتا ہے، ان نعمتوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے للے اس طرف توجہ دینا ہوگی، آلودگی اور ماحول کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں جس کا نتیجہ کبھی ہم سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگر قدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نظریہ پاکستان کو عام کرنا اولین ترجیح ہے، نگراں وزیراعظم

دہشتگرد جہنم کے کتے ہیں، دہشتگردی و شدت پسندی کے آگے سرینڈر نہیں کرینگے، نگراں وزیراعظم

ملٹری لیڈرشپ نے یقین دلایا اقلیتوں کے حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا، نگراں وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود گزشتہ سال سیلاب سے بہت نقصان ہوا، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا اور سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور دیگر فریقین کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کے حل کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں اور دیگر ریاستی اداروں کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہم تو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن جہاں تک وسائل کی فراہمی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

climate change

اسلام آباد

Caretaker prime minister

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Plantation campaign