Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن سے ملاقات کیلئے ن لیگ کا 7 رکنی وفد تشکیل

ن لیگ کو 25 اگست کو الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے، مریم اورنگزیب
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 08:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا جبکہ لیگی وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل احسن اقبال کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو باضابطہ دعوت دی ہے، ن لیگ کو 25 اگست کی صبح 11 بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں

نگراں حکومت انتخابات پر کسی بھی طرح اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں چند روز میں شروع ہوں گی

مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں انتخابی عمل پر مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ ن نے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق وفد میں شامل ہوں گے، احسن اقبال، امیر مقام، زاہد حامد، عطاء تارڑ بھی وفد کاحصہ ہوں گے، وفد دیے گئے وقت اور تاریخ پر الیکشن کمیشن جائے گا اور حکام سے ملاقات کرکے اپنا نکتہ نظر کمیشن کے سامنے رکھے گا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن روڈ میپ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط کے زریعے چوبیس اگست کو دن دو بجے مدعو کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو 24 اگست شام 3 بجے، 25 اگست دن11 بجے شہباز شریف کو اور آصف علی زرداری کو 29 اگست شام 3 بجے مدعوکرلیا۔

ملاقات میں حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں، عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پربات کی جائے گی۔

PMLN

ECP

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023