Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں اپنا کیرئیر داؤ پر لگا رہے ہیں، نواز شریف

سب کو معلوم ہے عمران کو لانے والے جنرل باجوہ اور فیض تھے، قائد ن لیگ
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 07:37pm

سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمران خان کو بچانے پر لگے ہوئے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ اس شخص کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید تھے، چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں اپنا کیرئیر داؤ پر لگا رہے ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاک فوج کے بٹگرام ریسکیو آپریشن کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف ہماری قوم بلکہ دنیا کی نظریں بھی ادھر لگی ہوئی تھیں پوری دنیا کا میڈیا دکھا رہا تھا۔افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ان سب کو بھرپور شاباش۔

نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ سے لے کر القادر ٹرسٹ تک اربوں کی کرپشن میں ملوث ہے، توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کے لیے چیف جسٹس سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر سے ایک کروڑ روپے کا کیش چوری

جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس کو خط، عدلیہ مخالف مہم کے الزامات

نواز شریف کی پاکستان واپسی چیف جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ تک ملتوی

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں، کون نہیں جانتا کہ اس کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔

انہوں نے کہ اُس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے، آج کے چیف جسٹس عمران کو بچانے میں لگے ہیں، وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہے اور اس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں، جسٹس شوکت صدیقی سینئر جج تھے، ان کی گواہی سے بڑا اور کیا ہو سکتا ہے؟

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا نواز شریف کو نااہل کرنا اور جیل میں ڈالنا ہے، ثاقب نثار نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ان لوگوں کا فیصلہ ہے، وہ کون تھے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں آیا اور ہم جیل میں تھے تو امریکا میں جا کر بحیثیت وزیراعظم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کی بیرک سے اے سی اتاروں گا، دھرنوں میں کہا گیا کہ نواز شریف کو گھسیٹ کر پرائم منسٹر ہاؤس سے نکالوں گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو انہوں نے دھرنوں اور احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم نے اس وقت بھی قوم کی خدمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا جا کر کہا نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا، اے سی سب کچھ اتروا دوں گا، دھرنوں کے وقت کہتے تھے نواز شریف کے گلے میں رسہ ڈال کر گھسیٹ کر نکالوں گا۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

imran khan

justice umer ata bandiyal

Faiz Hameed

cheif justice of pakistan

pti chairman

General (R) Qamar Javed Bajwa