Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپال کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

نیپال کی ٹیم کراچی میں دو دن پریکٹس کرے گی اور ایک دن پریکٹس میچ کھیلے گی
شائع 23 اگست 2023 01:47pm
نیپال کرکٹ ٹیم کی پاکستان پہنچنے کے بعد کی گروپ تصویر۔ فوٹو — پی سی بی
نیپال کرکٹ ٹیم کی پاکستان پہنچنے کے بعد کی گروپ تصویر۔ فوٹو — پی سی بی

نیپال کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

نیپالی کرکٹ ٹیم کے کراچی پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیئر کی ہے۔

نیپال کی ٹیم کراچی میں دو دن پریکٹس کرے گی اور ایک دن پریکٹس میچ کھیلے گی جب کہ کرکٹ ٹیم 27 اگست کو کراچی سے ملتان روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ نیپال کرکٹ ٹیم نے پی سی بی سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔

PCB

karachi

Nepal

ASIA CUP 2023

nepal cricket team