Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

سمری وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے ارسال کی گئی
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 08:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔

سمری وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکاء اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں

ذکاء اشرف کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

قومی ٹیم باصلاحیت ہے، ایشیا کپ ہم ہی جیتیں گے، ذکاء اشرف

ذکاء اشرف کی سربراہی میں پی سی بی کی دوسری مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی قرار

چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر کی گٸی عہدے پر تقرریوں کو ختم کیا جائے۔

یاد رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے ‏5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

PCB

lahore

zaka ashraf

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)