Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں میٹرو بس اسٹیشن کے قریب بس الٹ گئی، 10 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 22 اگست 2023 02:11pm

لاہورکے علاقے فیروز پور روڈ پر میٹرو بس اسٹیشن کے قریب بس الٹ گئی، حادثے سے 10افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثہ کے بعد ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا، زخمی ہونے والوں میں طلحہ، اقبال، نعیم، ندیم ، ساجد اور نوید وغیرہ شامل ہیں۔

lahore

punjab