خیبرپختونخوا میں صحت انصاف کارڈ پر ایک بار پھرعلاج بند
گزشتہ ایک سال سے21 ملین فنڈز تاحال نہیں ملے، انتظامیہ
خیبرپختونخوا میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے صحت انصاف کارڈ پر ایک بار پھرعلاج بند کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج سے صحت کارڈ پر نئے داخلے بند ہیں، پیشگی اجازت ملنے پر ایمرجنسی علاج کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈر کی عدم دستیابی کے باعث سروس معطل کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے 21 ملین فنڈز تاحال نہیں ملے ہیں۔
مزید کہا کہ حکومت نے ایک ملین کی قسط جاری کی وہ چیک بھی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔
پاکستان
خیبر پختونخوا
Sehat Card
مقبول ترین
Comments are closed on this story.