Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف نے صدر مملکت کے بیان کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

شفاف تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے، سابق وزیراعظم
شائع 21 اگست 2023 10:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ ہاؤس پہنچے۔

مزید پڑھیں

صدرعلوی نے بلز کی توثیق کی نہ واپس بھیجے، عہدے سے ہٹائے گئے سیکرٹری کا انکشاف

عملے نے حکم عدولی کی، صدر علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کردی

صدرعارف علوی نےآفیشل سیکرٹ اورآرمی ایکٹ بلز پردستخط کردیے، دونوں قوانین میں ترمیم نافذ

اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے جو بیان دیا ہے اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں، شفاف تحقیقات کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی، پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیئے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، بلوں پر دستخط نہ کرنے والا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس پر صدر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آرمی اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پر دستخط کرنے کی تردید کی تھی۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

President Arif Alvi

PM Shehbaz Sharif

avenfield house

Bills Assent dispute