Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم باصلاحیت ہے، ایشیا کپ ہم ہی جیتیں گے، ذکاء اشرف

افغانستان کیخلاف میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے قومی ٹیم کی ملاقات
شائع 21 اگست 2023 08:57pm

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے، ایشیا کپ ہم ہی جیتیں گے اور جیت کے مومنٹم کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کرکے ایک بار پھر ٹرافی اٹھائیں گے۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے قومی ٹیم نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں سے کہا کہ مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، ٹیم جیت کر مومنٹم حاصل کریں اور اسی اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی کو ضرور وطن واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں

100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں، بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو پیغام

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان: صرف 9 منٹ میں ٹیم تبدیل کیوں ہوئی؟

ذکاء اشرف کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں یہ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے، بابر اعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے، ہر کوئی اپنے رول میں اچھا پرفارم کر رہا ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس بولرز اور بیٹرز ہیں جبکہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے، کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اوردنیا بھرکے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں، ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، 2 مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے، آپ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Sri Lanka

odi series

Pakistan vs Afghanistan

hambantota

chairman pcb

ASIA CUP 2023

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee