Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کوئٹہ: چینی کی قیمت 15 روپےفی کلو اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر

چینی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، عوام کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 21 اگست 2023 03:46pm
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کوئٹہ میں چینی کی قیمت 145 سے بڑھ کر160 روپے ہوگئی ہے۔

شہر میں چینی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے متوسط طبقے اور کم آمدنی والے افراد مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈیلروں کہنا ہے کہ چینی پرمٹ منسوخ مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں کی بندش اور چینی کی سمگلنگ کے باعث مہنگی ہوگئی ہے۔

شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی کی اسمگلنگ روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کم آمدنی والے افراد اور متوسط طبقے کی پریشانیوں میں کمی لائی جاسکے۔

پاکستان

quetta

sugar price