Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان کے حلیے میں یہ اداکار کون ہیں

جے یو آئی رہنما کی اتنی حقیقی نقل کبھی سامنے نہیں آئی
اپ ڈیٹ 20 اگست 2023 02:32pm
تصویر: ایکس (ٹوئٹر)
تصویر: ایکس (ٹوئٹر)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاست میں اپنے اہم کرادر کی وجہ سے خبروں کی سُرخیوں میں رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) مولانا فضل الرحمان کے ایک ہم شکل کی تصویر گردش کر رہی ہے لیکن وہ کوئی اور نہیں ہے بلکہ معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد ہیں۔

سہیل احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اس کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھی بلکہ اس میں انہوں نے مولانا صاحب کا حُلیہ اپنایا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد نے مولانا کی طرح ہی پیلی پگڑی، واسکٹ کے ساتھ سفید رنگ کا رُمال بھی اپنے کندھے پر ڈالا ہوا ہے۔ واضح کیا یہ پورا حلیہ عمران نواب نے بنایا ہے۔

میک اپ اتنا جاندار تھا کہ لوگوں نے سہیل احمد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ کی تنخواہ بڑھا دیں۔

جواب میں سہیل احمد نے لکھا کہ انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کا نام لکھا ہے۔

تصویر پر صارفین کے تبصروں کی قطاریں لگ گئیں ایک نے لکھا کہ آپ مولانا کے کم کے میلے میں بچھڑے بھائی لگ رہے۔

دوسرے کا کہنا تھا کہ کمال ہے جناب سہیل صاحب، بہت عمدہ کاپی کی اصل اور نقل میں کوئی فرق نہیں ہے

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Sohail Ahmed