Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، پاکستان کے کتنے کرکٹرز شامل؟

رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہے
شائع 19 اگست 2023 11:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کے شہر ملتان میں 30 اگست سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ کے لیے 19 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے 4 جبکہ بھارت کے 6 سے زائد کرکٹرز کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

کمنٹری پینل کا اعلان براڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس کے مطابق میزبان ملک پاکستان کے 4 ، بھارت کے 11 سابق کرکٹرز کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ سری لنکا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر کمنٹری پینل میں شامل ہے۔

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کے سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان بھی شامل ہیں جبکہ رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہورہی ہے؟

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟

کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، سنجے منجریکر اور محمد کیف سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اینڈی فلاور، مارون اتاپتو، سجنے بنگار، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ بھی ایشیا کپ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال اس پینل کو اپنی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ 2 مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔

ٹورنامنٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلے کے تمام ٹکٹس پہلے ہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔

cricket

پاکستان

Sri Lanka

India vs Pakistan

Pakistan vs India

commentary panel

ASIA CUP 2023