Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا پہلا اقدام، قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا اقدام
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 10:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی صوبے میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان کر دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پہلے اقدام کے طور پر صوبہ بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی

نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا حکم کیا دیا؟

قیدیوں کی سزا میں اس رعایت کا اطلاق دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں پر نہیں ہوگا۔

حلف برداری کی تقریب

اس سے قبل علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں جمعے کو منعقد ہونے تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔

میر علی مردان ڈومکی صوبے کے 7 ویں نگراں وزیر اعلیٰ تعینات ہوئے ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی عوام کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نگراں کابینہ کا اعلان 2 سے تین 3 میں کریں گے۔

quetta

prisoners

caretaker cm balochistan

Balochistan Caretaker Setup

ali mardan domki

Punishment of prisoners