Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناہیدہ خان جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر

محتشم رشید سیریز اور ایشین گیمز میں عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے
شائع 18 اگست 2023 07:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناہیدہ خان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر کردیا، یہ سیریز یکم ستمبر سے کراچی میں ہوگی۔

36 سالہ ناہیدہ خان نے 120 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

وہ اس سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری نبھائی اس سے قبل مارچ میں وہ ایمازون ٹیم میں توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ تھیں جس نے ویمنز لیگ کے نمائشی میچوں میں سپر ویمن کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

مزید پڑھیں

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفی ہوگئے

ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

گزشتہ ہفتے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مارک کولز کے مستعفی ہونے کے بعد محتشم رشید جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ایشین گیمز میں عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ اس سے قبل ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں جبکہ کامران حسین سلیم جعفر کی جگہ بولنگ کوچ ہوں گے۔

علاوہ ازیں عائشہ اشعر کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان خواتین ٹیم کی منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں ناہیدہ خان ( منیجر ) ۔ محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) کامران حسین ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) محمد اسفندیار( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) زبیر احمد ( انالسٹ ) رفعت اصغر گل ( فزیوتھراپسٹ ) اور سید نذیر احمد ( میڈیا منیجر ) شامل ہیں۔

cricket

PCB

lahore

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistan Women's Cricket Team

pakistan vs south africa

nahida khan