مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کاآرڈر جاری
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے آرڈر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری 20805 مردم شماری بلاکس کا اضافہ کچھ میں تبدیلیاں ہوئیں، مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنا لازم ہے۔
مردم شمادی کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیوں کے حوالے الیکشن کمیشن کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں اور اپ ڈیٹ ووٹر فہرستوں کے بغیر امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور ووٹرز کو اسمبلیوں میں اصل نمائندگی نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں: ’عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہوسکتے‘، الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ادارہ شماریات نے 7 اگست کو مردم شماری کو شائع کیا، الیکشن ایکٹ کے تحت مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندی کرے گا۔
مزید پڑھیں: حلقہ بندیوں کے بہانے الیکشن میں تاخیر آئین و قانون کے خلاف ہے، پاکستان بار کونسل
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ صوبوں، حلقوں اور اضلاع کی سطح پر آبادیوں میں تبدیلی ہوئی ہے، نئی مردم شماری میں 20805 مردم شماری بلاکس کا اضافہ اور کچھ میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے انتخابات کے شیڈول کو مسترد کردیا
آرڈر کے مطابق مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنا لازم ہے، ہرمردم شماری کے بعدحلقہ بندی اورغلطی سے پاک ووٹرلسٹیں الیکشن کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.