Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم، رانا ثناء، احد چیمہ کیخلاف نیب درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 05:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سپریم کورٹ میں گزشتہ ادوارکی 5 درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں، چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل بینچ مقرر کردیا گیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور احد چیمہ کے خلاف نیب کی درخواستوں پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی ، پانامہ جے آئی ٹی کے والیم 10 اور 2014 میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی درخواست کی سماعت بھی ہوگی۔

چیف جسٹس عمرعطاء بند یال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ نیب کی 3 درخوستوں پر سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت 22 اگست کو ہوگی۔ نیب نے شمیم شوگر ملزکیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

سابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست 23 اگست کو ہوگی۔

احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت 25 اگست کوکی جائے گی ، سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

پانامہ جے آئی ٹی کے والیم ٹن کے حصول کیلئے براڈشیٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت 22 اگست کو سماعت کرے گا، 2014 میں تحریک انصاف کے اراکن قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی سماعت کے لیے مقررکردیا گیا۔

وکیل شاہد اورکزئی کی 2014 میں درخواست پر21 اگست 2023 کو سماعت ہوگی ۔

واضح رہے کہ مریم نواز پر شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، اسی ضمن میں نیب کی جانب سے لیگی رہنما کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا، اس ضمن میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا کوئی بھی فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوتا، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کو منشیات مقدمے کے بعد ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

اس کے علاوہ عدالت عالیہ میں نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 25 اگست کو ہوگی جب کہ سپریم کورٹ پانامہ جے آئی ٹی کے والیم ٹن کے حصول کے لئے براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت 22 اگست کوسماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں، 2014 میں تحریک انصاف کے اراکن قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے اور وکیل شاہد اورکزئی کی 2014 میں درخواست پر21 اگست 2023 کو سماعت ہوگی۔

PMLN

NAB

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Rana Sanaullah

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)