Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تعلقات کی بحالی، ایرانی وزیر خارجہ پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اختلافات کے خاتمے سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اپ ڈیٹ 17 اگست 2023 07:46pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اختلافات کے خاتمے سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مارچ میں تاریخی مفاہمت کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مارچ میں چین کی ثالثی میں معاہدہ ہوا۔ جس میں دیرینہ حریفوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں نیا سفیر مقرر کردیا

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، حسین امیر عبد اللہیان کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان نے خیر مقدم کیا۔

دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، اختلافات کے خاتمے سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ مشرق وسطیٰ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Saudia Arabia

Iran

Saudia Arabia Iran Relation