Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ: سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہورہی ہے؟

ان میچز میں 2 ستمبر کو ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے
شائع 16 اگست 2023 11:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگی۔ ٹکٹ Pcb.bookme.com پر دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل اس بارے میں اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینل پر کریں گے۔

ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت 17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیں

ان میچز میں 2 ستمبر کو ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر 2 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

ہاسپیٹیلیٹی یا کارپوریٹ آرڈرز کے لیے [email protected] پر ای میل کی جاسکتی ہے۔

سری لنکا میں ایشیاکپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

سری لنکا میں ایشیاکپ کے میچز کا آغاز 31 اگست کو پالیکلے میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ سے ہوگا۔

2 ستمبر کو پالیکلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایشیاکپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان میں ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

PCB

Sri Lanka

Tickets

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)