Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی

ایشیا کپ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس کا مختصر تربیتی کیمپ لاہور میں ختم
شائع 16 اگست 2023 11:18pm

افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس کا مختصر تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہوگیا، ٹیم پاکستان جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے 3 روزہ ٹریننگ کیمپ کے اختتامی روز کوچنگ اسٹاف نے اسکلز بڑھانے پر زیادہ توجہ دی، کیمپ میں ٹارگٹ میچ بھی کھیلا گیا۔

ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بتایا کہ وہ اور مکی آرتھر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، ایشیا کپ سے قبل سارا فوکس افغانستان کے خلاف سیریز پر ہے۔

مزید پڑھیں

سلمان علی آغا نے افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ جیتنے کو ہدف قرار دے دیا

ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟

سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں

انہوں نے کہا کہ افغانستان سیریز بہت اہم ہے، ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے، فاسٹ بولنگ آل راونڈر کی ضرورت تھی اسی لئے فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے جمعرات 17 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

پاک افغان ون ڈے سیریز کے 3 میچز 22، 24 اور 26 اگست کو سری لنکا میں شیڈول ہیں۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs Afghanistan

practice session

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)