Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ”باربی“ کی اداکارہ کو فلم سے 50 ملین ڈالر کی کمائی کی امید

دنیا بھر میں یہ فلم اب تک ایک ارب ڈالر کی کمائی کر چکی ہے۔
شائع 16 اگست 2023 05:33pm
تصویر: ہائی آن سینما
تصویر: ہائی آن سینما

سپرہٹ فلم ”باربی“ کی اداکارہ اور پروڈیوسر مارگٹ روبی نے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ سرخیوں میں رہنے والی اس فلم سے وہ 50 ملین ڈالر کمائیں گی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”باربی“ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے اور دنیا بھر میں اب تک ایک ارب ڈالر کی کمائی کر چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم نے مبینہ طور پر امریکہ میں 502.6 ملین ڈالر سے زیادہ اور بیرون ملک 605.7 ملین ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

کہا یہ جارہا ہے کہ فلم کی کمائی میں سے مارگٹ روبی کو اس رقم کا بڑا حصہ، کل 5 کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

باربی کی کہانی: ایک بے شرم جرمن گڑیا جو امریکا پہنچ کر مقبول ہوگئی

دنیا بھرمیں ’باربی‘ کا ریڈ کارپٹ: فلمی ستارے بھی باربی بن گئے

شوبزسیلیبرٹیز پربھی ’باربی‘ کا جادو چل گیا

فلم کی پروڈیوسراور ہالی ووڈ اداکارہ مارگٹ روبی جنہوں نے فلم میں باربی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کی مقبولیت کی وجہ سے اس وقت کروڑوں ڈالر کما ہی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ کہ مارگٹ روبی اور ان کے شوہر ٹام ایکرلی نے فلم کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

lifestyle

Margot Robbie

barbie movie

record business