Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم ڈی کیٹ:میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل

نگراں انوار الحق کاکڑ کا تحفہ۔ تاریخ آگے بڑھانے کیلئے کئی روز سے مطالبہ کر رہے تھے
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 06:49am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر کو منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا، وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ: ناکام طلباءکیلئے اُمید کی کرن، ایم بی بی ایس بریانی والا

ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہیرا پھیری: لاہورہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

ایم ڈی کیٹ میں تضادات، میڈیکل طلباء کی اعصابی تباہی اور خودکشی

ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے لیے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان 27 اگست کو ہو گا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔

پاکستان

اسلام آباد

MDCAT

PMDC

Medical Colleges

EXAMS POSTPONED