Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی

قیمت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ بند
شائع 15 اگست 2023 09:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ بند ہوگئے۔

رائے ونڈ شہر میں پیٹرول نایاب ہوگیا، موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر گاڑیوں کو پٹرول نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا، وزیراطلاعات

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

رینالہ خورد میں بھی شہر کے متعدد پٹرول پمپ بند ہوگئے، عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ مالکان نے ریٹ بڑھائے تو اسٹنٹ کمشنر بھی ایکشن آگئے، 11 پیٹرول پمپس مالکان کو ایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

چیچہ وطنی میں بھی شہری پیٹرول کےحصول کے لیے پریشان ہو رہے ہیں۔

ملتان اور فیصل آباد میں بھی شہر کے متعدد نجی پٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت روک دی۔

petrol price

lahore

punjab

Petrol pump owners

petrol pump close