Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی

قومی کرکٹرز کی فہیم اشرف کو سوشل میڈیا پیغام میں منگنی کی مبارکباد
شائع 12 اگست 2023 10:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دلہا بننے کے لیے تیار ہوگئے، کرکٹر کی منگنی کی تقریب اپنے آبائی علاقے بھائی پھیرو گاؤں میں ہوئی۔

مزید پڑھیں

شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح میں مہمانوں کو کون سی ڈشز کھلائی گئیں

شاہین شاہ کی منکوحہ انشاء آفریدی کا گوچی بیگ اصلی یا نقلی

تقریب میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور منگنی کی ڈھیروں خوشیوں کی مبارکبادیں بھی دیں جبکہ تقریب میں اُن کے دوستوں اور چھوٹے بچوں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔

قومی کرکٹرز کی جانب سے فہیم اشرف کو ان کی منگنی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی فہیم اشرف کو اُن کی منگنی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اوپنر بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے لیے دُعائیں اور نیک خواہشات، خوش رہو، ہمیشہ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

PCB

lahore

faheem ashraf

Pakistan Cricket Team

islamabad united

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

Engagement

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)