Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ہے؟

پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز
شائع 12 اگست 2023 10:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ایشیا کپ 2023 کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا جبکہ سری لنکا میں میچز کی فروخت بعد میں شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے، تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جا سکیں گے۔

پی سی بی نے صرف پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، خواہشمندوں کو مشکلات کا سامنا

ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہونے جا رہا ہے؟

پاکستان اور نیپال کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 5 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان اورنیپال کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں 3 اور 5 ستمبر کے میچز کے لیے وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 4 ہزار، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 2 ہزار جبکہ راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے رکھی گئی ہے۔

وقار یونس انکلوژرز مکمل طور پر فروخت ہو چکا ہے جبکہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کی ٹکٹوں کی فروخت 14 اگست شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

PCB

lahore

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

MATCH TICKETS