پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا اختیار شہبازشریف کو دیا تھا، فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے بیان پر پارٹی کی وضاحت آچکی ہے، پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کو دیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملک کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے یہ تلخ حقیقت ہے، امید ہے انوار الحق کاکڑ ناصرالملک اورمعین قریشی کی صف میں کھڑے نہیں ہوں گے۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتوں نے اپنے نام وزیراعظم کو دیے، وزیراعظم نے ناموں پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کی، تمام جماعتوں نے وزیراعظم کو اختیار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی
انوار الحق کاکڑ سے قبل پاکستان میں کون کون نگراں وزیرِ اعظم رہا
وزیراعظم کو انوارالحق کاکڑ کا نام دیا، انہوں نے میرے دیے ہوئے نام پر اعتراض نہیں کیا، راجہ ریاض
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ سے پرانا تعلق ہے، خورشید شاہ کے بیان پر پارٹی کی وضاحت آچکی ہے، بلاول بھٹو نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کا پورا اختیار وزیراعظم شہبازشریف کو دیا تھا۔
عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے تھے جیل میں سہولیات نہیں دوں گا۔
الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کندی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد مشکل لگتا ہے، ہوسکتا ہے کہ کچھ نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ ہوجائے، اگر پیپلزپارٹی کی نشستیں زیادہ ہوئیں تو بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔
انوار کاکڑ کو چاہیئے وہ خود کو معین قریشی کے ساتھ کھڑا نہ کریں، نہال ہاشمی
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ حلف لینے والا اپنے عہد کا پابند ہوتا ہے، تلخ حقیقت ہے، ملک کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نامزد نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ کو چاہیئے وہ خود کو معین قریشی کے ساتھ کھڑا نہ کریں، معین قریشی نے بھارت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ”اس گھر کو آگ لگی ہے گھر کے چراغ سے“۔
Comments are closed on this story.