Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
شائع 12 اگست 2023 05:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف کیس کیلئے نیا بینچ تشکیل

شہریار آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

جی ایچ کیو حملہ کیس: شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ شہریار آفریدی 86 روز سے زیر حراست ہیں۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق 15 روز کے لیے تھری ایم پی او میں گرفتار کرنے کا حکم غیر قانونی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کا آرڈر غیر قانونی قرار دیا جائے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شہریار آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے سے متعلق 15 دسمبر تک جواب جمع کرائیں۔

pti

Islamabad High Court

Shehryar Afridi

PTI Leaders arrested