Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے سب سے لمبی داڑھی رکھنے کا ریکارڈ توڑ دیا

میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ اعزازحاصل کرنے کے قابل ہو جاؤں گی، خاتون
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 10:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ایک امریکی خاتون نے سب سے لمبی داڑھی رکھنے کا ریکارڈ توڑدیا، خاتون بالوں کی غیر معمولی افزائش کے باعث دن میں 3 مرتبہ شیو کیا کرتی تھیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابقداڑھی رکھنے والی خاتون ایرن ہنی کٹ کی عمر38 سال ہے۔ انہوں نے 11.8 انچ (30 سینٹی میٹر) لمبی داڑھی رکھ کر ریکارڈ قائم کیا۔

خاتون کی اس داڑھی کی وجہ انہیں لاحق مسائل ہیں، ایرن پولی سسٹک اوورین سنڈروم میں مبتلا ہیں۔

ہارمونز کےعدم توازن کا شکار ہونے کے باعث بالوں کی زیادہ نشوونما ہوتی ہے۔

ایرن کو دن میں تین بار شیو کرنا پڑتی تھی جس سے تنگ آکر انہوں نے ایسا کرنا چھوڑ دیا او اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

گنیز نیوزریلیز کے مطابق شیونگ، ویکسنگ اور بالصفا مصنوعات کا استعمال وہ تمام طریقے تھے، جن سے خاتون نے داڑھی ہٹانے کی کوشش کی۔

وہ 13 سال کی عمر سے شیو کررہی تھیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نوعمری اور جوانی کے دوران اس طرز زندگی کو برقرار رکھا لیکن بینائی کمزور ہونے کے بعد وہ چہرے کو شیو کرنے سے تھکاوٹ محسوس کرنے لگی تھیں۔

گنیز کی ویب سائٹ کے مطابق خاتون نے 8 فروری 2023 کو کیرو، مشی گن میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور 75 سالہ ویوین وہیلرسے یہ اعزاز چھین لیا۔

وہیلر کی داڑھی 10.04 انچ (25.5 سینٹی میٹر) تھی۔

پولی سسٹک سنڈروم کی بیماری کی وجہ سے ہی ایرن خود کو صحت مند نہیں رکھ پا رہی تھیں۔ اس دوران ہی پاؤں میں چوٹ لگ جانے کے باعث اسپتال میں دوران علاج ان کا ایک پاؤں کا نچلہ حصہ بیکٹیریل انفیکشن پیدا ہونے کی وجہ سے کاٹ دیا گیا تھا۔

انہوں نے تقریباً پانچ سال قبل پاؤں کا آدھا حصہ کٹوانے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ ”اس سے نمٹیں گی“ اور آگے بڑھیں گی۔

گنیز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے ہمت نہیں ہاری، جبکہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بینائی بھی کم ہوگئی تھی۔ لیکن پھر بھی دیکھنے کی صلاحیت ٹھیک ہے۔

اخاتون نے کہا کہ وہ متجسس تھیں کہ لمبی داڑھی کے ساتھ کیسی نظر آئیں گی لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ خوبصورت لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایسی چیز کے لیے عالمی ریکارڈ حاصل کرنا خوش آئند ہے جس پر وہ پہلےشرمندہ تھیں۔

USA

Women

life and style

healthy lifestyle

Beard