Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفی ہوگئے

مارک کولز نے استعفی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بھجوادیا
شائع 10 اگست 2023 10:39pm
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

مارک کولز نے استعفی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارک کولز جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں پاکستان ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے، سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے کراچی میں ہوگا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری بار قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

مارک کولز 2017 سے 2019 کے دوران بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ خدمات سرانجام دینے پر مارک کولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مستقبل میں مصروفیات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

PCB

lahore

resign

head coach

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistan Women's Cricket Team

Mark Coles