Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہریار آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

درخواست میں گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم جاری کرنے کی استدعا
شائع 10 اگست 2023 08:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی کے بعد دوبار گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

جی ایچ کیو حملہ کیس: شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد

پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اسلام آباد سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

pti

Islamabad High Court

Shehryar Afridi

sher afzal khan marwat