Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رات کو دیر سے کھانے کے حیران کُن فوائد

ان فوائد کے ساتھ ساتھ دیر سے کھانا کھانے کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 11:59am
تصویر: العربیۃ۔کام
تصویر: العربیۃ۔کام

گئے زمانوں میں جلدی کھانا اور جلدی سونا ہرگھرکی روٹین تھی لیکن اب جدیدیت نے زندگی اتنی مصروف بنادی ہے کہ جلدی کھانا کھانے والوں کو حیرت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔

انٹرنیشنل فوڈ انفارمیشن کونسل کے 2021 کے ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی بالغ افراد رات 8 بجے کے بعد رات کا کھانا کھاتے ہیں۔

نیوٹرینٹس میں ایک سال قبل شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بالغوں کے لیے غذائی توانائی میں اسنیکس کا حصہ 20 فیصد ہے۔

العربیۃ میں شائع ایک رپورٹ میں دیر رات کھانا یا اسنیکنگ کرنے کے ممکنہ فوائد اور نقصانات ہیں، لیکن اب کچھ عادات واطوار سے بچ کر صحت مند کھانے کی عادات برقرار رکھنا بھی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: کھیرا: صحت کے مسائل کا ’ون اسٹاپ‘ حل

صحت مند رہنے کے لئے کتنے’کیلے’ کھائیں؟

جسمانی صحت بہتربنانے کے 5 آسان طریقے

دیر سے کھانے کے فوائد

دیر سے رات کا کھانا اس لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

جسم کی نشوونما

رات کو دیر سے کھانا آپ کے جسم کو ان ضروری غذائی اجزاء فراہم کرنے کا ایک موقع ہوسکتا ہے جو آپ دن کے دوران نہیں لے سکے ہوں۔

اس کیلئےغذائیت سے بھرپور، کم سے کم پروسیسڈ کھانے کا انتخاب کریں۔

پُرسکون نیند

رجسٹرڈ ڈائیٹیشن کیلس کونک کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے پروٹین سے بھرپورغذائیں کھانے سے آپ گہری نیند سو سکتے ہیں۔

کھانے میں موجود پروٹین سوتے وقت آپ کے پٹھوں کی مرمت کے لیے ضروری ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق رات کو صحت مند ہلکا کھانا کھانا نیند کی ایک اچھی مشق ہے۔

بلڈ شوگر کی بہتری

2022 میں امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والے ایک سائنسی جائزے کے مطابق دیر رات تک پروٹین سے بھرپور غذائوں کی اسنیکنگ کرنا بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

دیر سے کھانے مضراثرات

دوسری جانب رات دیر سے کھانا کھانے کی عادات آپ کو ان مسائل میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔

ہاضمے کے مسائل

رات کو دیر سے کھانا بدہضمی، سینے میں جلن اور ایسڈ ریفلکس کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

لہذا چربی یا مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں اور آسانی سے ہضم ہونے والی نمکین غذاؤں کا انتخاب کریں۔

انسومنیا

چربی والی غذائیں یا شکر والی غذائیں آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہیں اور نتیجہ ساری رات جاگنے کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

وزن میں اضافہ

بوریت یا عادت کی وجہ سے اکثر لوگ دیر رات اسنیکنگ کرتے ہیں جس کے باعث بہت زیادہ کیلوریز سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

صحت

lifestyle

food for health

healthy lifestyle