Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مریم نواز کی انتخابی مہم میں پارٹی سلوگن والی اشیاء استعمال کرنے کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کی تیاری شروع کردی
شائع 09 اگست 2023 06:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنی جماعت کو آئندہ انتخابی مہم میں پارٹی سلوگن والی اشیاء استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابی مہم کے لیے پارٹی سلوگن کے ڈیزائن والی اشیاء کی تیاری شروع کردی۔

چیف آرگنائزر مریم نواز کو مختلف اشیا کے پارٹی سلوگن والے ڈیزائن دکھائے گئے جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی لی۔

مریم نواز نے مختلف اشیاء کے پارٹی سلوگن والے ڈیزائن پاس کیے، نائب صدر ن لیگ کو فون کور، نوٹ بک، کیپ، بیجز اور دیگر اسیسریز کے ڈیزائن دکھائے گئے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لیے سلوگن سامنے آگیا

مریم نواز کی سیاسی حکمت عملی، پنجاب کے تمام اضلاع سے خواتین کوآرڈی نیٹرز کا تقرر

نواز شریف کی ہدایت پر لیگی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کا فیصلہ

نون لیگ کی انتخابی مہم کے لیے سلوگن والی اسیسریز کو پسند کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر فون کور پر مسلم لیگ ن کے سلوگن کو بھرپور پسند کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ روز مرہ اشیاء پر بھی پارٹی سلوگن پرنٹ کروا کے پھیلائے جائیں، آئندہ انتخابی مہم میں یہ اشیاء نہایت اہمیت کی حامل ہوں گی۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

general elections 2023

election campaign slogans