ذکاء اشرف کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمٹی کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے ریجنل صدور کا اجلاس کل بروز (بدھ) کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرزمیں طلب کرلیا ہے، جن ریجنز میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے ان تمام ریجنز کے صدورکواجلاس میں بلایا گیا ہے۔
سابق مینجمنٹ کمیٹی کے اہم رکن اور سابق ممبر گورننگ بورڈ اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
ذکاء اشرف کا بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا
سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن بحال، چیئرمین پی سی بی نے چیک دیدیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں کراچی، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی ، بہاولپور، حیدر آباد ،لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد،پشاور، آزاد کشمیر ریجن کے صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذکاء اشرف ریجنل صدور کو ڈومیسٹک کرکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، ڈومیسٹک کرکٹ پر ریجنل نمائندوں سے تجاویز بھی لی جائیں گی۔
بورڈ حکام کی طرف سے تمام ریجنل نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.